Aaj Logo

شائع 03 جولائ 2021 12:23am

'پانی اگر کم آتا ہے تو تقسیم بھی کم ہوتا ہے'

اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پانی اگر کم آتا ہے تو تقسیم بھی کم ہوتا ہے،

اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الزامات لگائےجارہےہیں وفاق نےسندھ کاپانی چوری کرلیا، سندھ کاپانی اگرچوری ہوا توایک ایک بوندھ کاحصاب لیں گے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ 65ارب روپےسندھ کو وفاق کی طرف سےدیئےگئے، پانی کی تقسیم پرکسی صوبےسےزیادتی نہیں ہورہی۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پانی اگر کم آتا ہے تو تقسیم بھی کم ہوتا ہے، سندھ کےپانی کی ایک بوندکہیں چوری ہوئی توہم ساتھ کھڑےہیں لیکن پانی خودچوری کرکےالزام کہیں اورلگانا صحیح نہیں۔

حلیم عادل شیخ کاکہنا تھا کہ ارسا کسی صوبےکاپانی کم نہیں کرسکتی، سب صوبوں کےنمائندے ارسا میں موجود ہیں۔

Read Comments