Aaj Logo

شائع 02 جولائ 2021 08:25pm

'کامیاب پاکستان پروگرام گیم چینجرثابت ہوگا'

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ صحافیوں کےفلاح و بہبود کیلئےاقدامات اٹھارہےہیں،نوجوان صحافیوں کوکامیاب جوان پروگرام میں شامل کرناچاہتےہیں۔

بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ کھیلوں کےصحافیوں کےدرپیش مسائل کااحساس ہے، صحافیوں کی رہائش کےمسائل کےحل کیلئےکوشاں ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کورونا کےدوران ہماری معیشت بہترین رہی، ہماری ایکسپورٹس میں ریکارڈ اضافہ ہواہے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ملک کی ٹیکس کلیکشن ریکارڈ ہوئی ہے، ہمارےکرنٹ اکاؤنٹس مسلسل سرپلس میں ہے، ملک کیلئے فوڈ سیکیورٹی بہت ضروری ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ باہرسےمنگوائی جانےوالی دالیں یہاں پیداکی جاسکتی ہیں، گزشتہ50سال میں ڈیم نہیں بنائےگئے، عمران خان ڈیمزپرخصوصی توجہ دےرہےہیں۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام گیم چینجرثابت ہوگا، گھرکی تعمیرکیلئےقرضہ فراہم کیاجائےگا، خاندان کےایک فرد کوہنرمندبنایاجائےگا، نوازشریف کی اپیلیں خارج ہوچکی ہیں، عدالت نوازشریف کواشتہاری قراردےچکی ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عدالت نوازشریف کی سزائیں بحال کرچکی ہیں، حکومت کسی کی زندگی کی ضمانت نہیں دےسکتی، ن لیگ نوازشریف کیلئےاین آراوچاہتی ہے،

Read Comments