وزیر توانائی حماد اظہر نے کل تک ایل این جی کی ستر فیصد فراہمی بحال ہونے کا دعویٰ کر دیا۔
ٹیوٹر پیغام میں حماد اظہر کا کہنا تھا جہاز کی تبدیلی کا کام بدھ 30جون کو کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ ایل این جی کی 40فیصد فراہمی شیڈول سے دو دن پہلے ہی شروع ہو چکی ہے،ہمارا ٹارگٹ ہے کہ تین جولائی تک ایل این جی کی 70فیصد فراہمی ہو جائے،
گزشتہ کچھ روز سے ایل این جی کے باعث ملک میں گیس کا بحران شدت کرتا جا رہا ہے۔ جس کے بعد اب حماد اظہر کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ میں ایک ہفتے کیلئے سی این جی اسٹیشن بند کردیئے گئے تھے۔اور یہ سی این جی اسٹیشن انتیس جون کی صبح آٹھ بجے کھلے تھے۔