لاہور میں حوا کی بیٹی سے زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا، والد کی وفات پر برطانیہ سے لاہور آنے والی لڑکی کو درندگی کا نشانہ بنادیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
وحدت کالونی لاہور میں برطانیہ پلٹ 26 سالہ لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔
واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنے والد محمد ارشد کی وفات پر برطانیہ سے لاہور آئی تھی۔
والد کے دوست تقویم کا بیٹا فیضان اسے تین دن تک زیادتی کا نشانا بناتا رہا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ زیادتی کا شکار لڑکی کا میڈیکل اور ڈی این اے کروا لیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔