Aaj Logo

شائع 02 جولائ 2021 12:24am

قومی اسبلی : ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس منظور

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تعلیم نے ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021 اکثریت رائے سے منظور کرلیا، چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت دو سال کردی گئی ۔

کمیٹی نے اسلامی یونیورسٹی واقعے پر آئندہ اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کو طلب کرنے کی سفارش کردی چیئرمین نجیب الدین اویسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بحث کے بعد ایچ ای سی ترمیمی آرڈینس 2021 کی منظوری دی گئی۔

وزارت تعلیم کے حکام نے بتایا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت دو سال اور پرائیویٹ ممبران کی تعداد دو سے بڑھا کر 5 کر دی گئی ہے۔

ممبر کمیٹی علی نواز اعوان نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر تعیناتی ہونی چاہیے، اچھا کام کریں تو مدت بڑھائیں،

حامد حبیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت کو ختم کر کے شب خون مارا گیا ہے،مہناز عزیز نے کہا کہ آرڈیننس راتوں رات لانے پر دکھ ہوا،کارکردگی جانچنے کا طریقہ کار ہونا چاہیے،

اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی کی جانب سے اسلامی یونیورسٹی میں طالبعلم سے زیادتی کا معاملہ ایف آئی اے کو بھیجنے کی سفارش کی گئی،

علی نوازاعوان نے کہا کہ اس معاملے کو بطور ٹیسٹ کیس لیا جائے، مہناز عزیز نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ متاثرہ لڑکے کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے،یونیورسٹی ریکٹر نے بتایا کہ یونیورسٹی کے نائب صدر نبی بخش جمانی کی مبینہ ویڈیو پر سٹوڈنٹس کے خلاف ایکشن لیا گیا منیجمنٹ کی کمیٹی بنائی گئی ہے۔

Read Comments