گزشتہ ماہ جون میں مہنگائی کی شرح 9.70 فیصدریکارڈکی گئی ۔ مئی کی نسبت جون میں مہنگائی 0.24 فیصدکم ہوئی ۔ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی ہے ۔
ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال دو ہزاربیس اکیس میں مہنگائی کی شرح 8.90 فیصدرہی ۔ ایک سال کے دوران انڈے 32.88 فیصد جبکہ گھی 23.75 فیصد مہنگا ہوا۔مصالہ جات 23.27 اور کوکنگ آئل 21.93 فیصدمہنگاہوا ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹماٹر 19.67 ، گندم 18.99، گوشت 16.66 اوردودھ 14.19 فیصدمہنگے ۔
ایک سال کےدوران دال مونگ 20.17 ، آلو 16.42 اور پیاز 5.07 فیصدسستے ہوئے ۔ دیہی علاقوں میں سالانہ بنیادوں پرانڈے 37.97 فیصدمہنگے جبکہ کنگ آئل 30.81 فیصدمہنگاہوا ۔ دیہی علاقوں میں چینی 20.69 اور چاول 9.98 فیصد مہنگے ہوئے ۔
رپورٹ کے مطابق دیہی علاقوں میں دال مونگ 25.23 ، آلو 19.38 ، پیاز 12.73 ،پھل 11.77اوردال مسور2.59 فیصد سستی ہوئی ۔ جون میں شہروں میں ماہانہ بنیادوں پرٹماٹر 28.94 فیصد مہنگے ہوئے ۔