جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبعیت بہتر ہوگئی۔مولانا فضل الرحمان کو کراچی میں نجی اسپتال سے ڈسچارج کردیا۔
مولانا فضل الرحمان کو کراچی میں نجی اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔اسپتال عملہ نے مولانا فضل الرحمان کو الودع کیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج کراچی میں آرام کریں گے اور کل کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔
مولانا فضل الرحمان اتوار کو سوات جلسہ کی قیادت کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان 24 جون کو کراچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔آٹھ دن زیر علاج رہنے کے بعد مولانا فضل الرحمان مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں۔