گیس بحران نے پشاور میں بھی سی این جی اسٹیشنز پر تالے لگوادیئے ۔ ڈرائیورز کے ساتھ شہریوں کی مشکلات بھی بڑھ گئیں ۔ شہری دگنا کرایا دینے پر مجبور ہیں ۔
ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پشاور میں بھی کئی سی این جی سٹیشنز بند ہیں، رکشے اور گاڑیاں سی این جی سٹیشنز پر سی این جی کےملنے کا انتظار کرنے لگے۔
رکشہ ڈرائیور کہتے ہیں کہ پہلے کورونا وائرس، لاک ڈاون اور اب سی این جی بندش نے بےروزگاری میں اضافہ کردیا ہے. کمائیں گے نہیں تو کھائیں گے کیسے۔
شہری بھی پریشان ہوگئے، وہ کہتے ہیں رکشہ ڈرائیور سی این جی کی جگہ پٹرول کی وجہ سے شہریوں سے دگنا کرایہ وصول کررہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے سی این جی بندش کا نوٹس لے کر معاملے کو جلد حل کرنے کا مطالبہ کردیا۔