Aaj Logo

شائع 30 جون 2021 10:06pm

جموں ایئر بیس پر ڈرون حملہ، بھارتی الزام مسترد

پاکستان نےجموں ایئر بیس پر ہونے والے ڈرون حملے سے متعلق بھارتی الزامات سختی سے مسترد کر دیئے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی وزیر جی کشن ریڈی کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور من گھڑت قرار دے دیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ کہا پاکستان پر الزام لگا کر بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھ اکہ بغیرکسی ثبوت کے بھارتی سرکار نے پاکستان پر الزام تراشی کی۔ یہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم کی ایک اور مثال ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو بھارتی فضائیہ کے اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے بعد پیر کو بھی ڈرون سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی۔فوجی حکام کے مطابق تاہم اسے ناکام بنا دیا گيا ہے۔ بھارتی فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ رتنو چک اور کالوچک میں تعینات ’’فوجی حکام نے ڈرون کی دو سرگرمیاں نوٹس کی تھیں۔تاہم بھارتی فوجی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ڈرون کس جانب سے آئے تھے یا پھر اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہو سکتا ہے

Read Comments