وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نوری آباد پاور پلانٹ کیس میں احتساب عدالت میں پیشی ہوئی ہے۔
دو ملزمان کی غیرحاضری کے باعث فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کردی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نوری آباد پاور پلانٹ کیس میں پیش ہوئے ہیں تاہم احتساب عدالت نے فرد جرم کی کارروائی موخر کردی۔
بعدازاں مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ 5سال پورے کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کسی کی خواہش پرگھرنہیں جائیں گے۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اسمبلی میں ایک جماعت نےماحول خراب کیا۔