Aaj Logo

شائع 30 جون 2021 08:08pm

'پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ منظورہوناافسوسناک ہے،

پی پی چیئرمین بلاول بھٹونے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ منظورہوناافسوسناک ہے، ہم سے بات کرنےکاحق چھینا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ عوام کی مشکلات کی وجہ حکومت کی نااہلی ہے، عوام وزیراعظم سے لیکچرنہیں سنناچاہتے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا عوام کی دلچسپی مسائل کےحل میں ہے، لیکچردےکرعوام کوبےوقوف بنانےکی کوشش کی گئی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی واپسی کیلئےاچھےحالات پیداکرناہونگے، حکومت عوام کوریلیف نہیں تکلیف پہنچارہی ہے، ٹیکس ایمنسٹی امیر آدمی کیلئےہے،غریب کیلئےنہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہرحکومتی اقدام کافائدہ امیر طبقےکوہوتاہے، وفاق نےمزدورکی تنخواہ میں مناسب اضافہ نہیں کیا۔

Read Comments