اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے عدالتی فیصلوں پر تشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ ٹک ٹاک بندش اور صدر نیشنل بینک کو ہٹانے کے فیصلے پڑھ کر سر چکرا گیاکہ ہماری عدالتیں کیاکررہیں ہیں؟،عدالتی اصلاحات نہ ہوئیں تو اقتصادی بحران سے نہیں نکل سکیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں توملک اقتصادی بحران سے کبھی باہرنہیں نکل سکے گا، کل سے ٹک ٹاک پرپابندی اورنیشنل بینک کے صدرکو ہٹانےکےفیصلے پڑھ کرسرچکرا گیا ہے کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں ؟ ،پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالرکے نقصانات برداشت کررہاہے۔
عدالتی اصلاحات نہ کی گئیں تو ملک اقتصادی بحران سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گا کل سے TikTok کو بین کرنے اور نیشنل بینک کے صدر کو ہٹانے کے فیصلے پڑہ کر سر چکرا گیا ہے کہ ہماری عدالتیں کیا کر رہی ہیں ؟ پہلے ہی یہ ملک ایسے جوڈیشل ایکٹوازم کے ہاتھوں اربوں ڈالر کے نقصانات برداشت کر رہاہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 30, 2021
وزیراطلاعات فوادچوہدری نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ کینیڈامیں چندہفتےقبل ایک پاکستانی فیملی کو نسل پرستانہ حملےمیں شہید کیا گیا، اب دوبارہ سسکرتون شہرمیں ایک اورشہری کاشف پر انتہا پسندوں نے خنجروں سےحملہ کیا۔
کینیڈا میں چندہفتےقبل ایک پاکستانی فیملی کو نسل پرستانہ حملےمیں شہیدکیا گیا اب دوبارہ saskartoonشہر میں ایک اور شہری کاشف پرانتہاپسندوں نےخنجروں سے حملہ کیا ہےمغربی معاشرےمیں اسلاموفوبیا کے بڑھتےواقعات پر تشویش ہےامید کرتے ہیں ایسےواقعات کے روک تھام کیلئےموثراقدامات اٹھائےجائینگے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 30, 2021
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مغربی معاشرےمیں اسلاموفوبیاکےبڑھتےواقعات پرتشویش ہے،اُمید کرتےہیں ایسےواقعات کی روک تھام کیلئےمؤثراقدامات اٹھائےجائیں گے۔