آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاای یوملٹری کمیٹی کےچیئرمین سےویڈیوکال پررابطہ ہوا ہے۔
ویڈیو کال میں علاقائی سیکیورٹی اورافغان مفاہمتی عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس دوران پاکستان،یورپی یونین کےدرمیان باہمی تعاون کووسعت دینےپرگفتگو کی گئی۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کےساتھ تعلقات کواہمیت دیتاہے۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان ای یوکیساتھ باہمی تعلقات کوفروغ دینےکاخواہاں ہے۔
بات چیت کے دوران چیئرمین ای یونےامن واستحکام،افغان عمل پرپاکستان کےکردارکوسراہا۔
دونوں جانب سےہرسطح پرباہمی تعاون کومزیدفروغ کےعزم کااعادہ کیا گیا۔