وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں پاکستان اور چین کے تعلقات 70 سال پر محیط ہیں۔چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔
چین کے ریاستی نشریاتی ادارے چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹورک (سی جی ٹی این ) کوانٹرویو دیتے ہوئے کہابین الاقوامی فورم پر پاکستان اور چین ساتھ ساتھ کھڑےہوتےہیں۔ چین اور پاکستان کاتعلق حکومتوں کانہیں بلکہ عوام کا تعلق ہے۔چین سے تعلقات کےحوالےسے پاکستان پر دباؤ ہے۔ہم پر کوئی بھی دباؤ آئے چین سے تعلقات پر فرق نہیں پڑنے دیں گے۔
انہوں نے کہاخطےمیں گریٹ پاورز کی محاز آرائی ہورہی ہے۔امریکا چین سے پریشان ہے، میں زیادہ نہیں کہوں گا۔ چین اور امریکا ایک دوسرے کو دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نےمزیدکہاامریکا چاہتاہےکہ بھارت اور دیگر ممالک سے ملکر اتحاد بنائے۔امریکا اور مغربی ممالک چاہتے ہیں کہ ہم انکی طرفداری کریں۔ہم کیوں کسی کی سائیڈ لیں،ہم سب سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔کسی بھی دباؤ سے پاکستان اور چین کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔