بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں نے مقدمہ واپس لینے کی حکومتی پیکش کو مسترد کرتے ہوئے حکومت کے خاتمے تک تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن ارکان کا وقف ہے کہ گررفتاریاں دئے بغیر تھانے سے نہیں جائیں گے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کو اپوزیشن رہنماوں نے ناکافی قرار دےدیا۔
کوئٹہ کے بجلی ر ڈ تھانے میں موجود اپوزیشن کے رہنماوں ملک نصیر شاھوانی۔زابد ریلی اور دیگر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی احتجاجی تحریک صرف مقدمات ختم کرنے کیلئے نہیں ہے،ہماری تحریک اب جام حکومت کے خاتمے کیلئے کے ساتھ ہی ختم ہوگی ۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن تحریک کو اب مزید تیز اور سخت کرینگے جام حکومت سے نقد پیسے نہیں بلکہ اپنے حلقوں کے حقوق مانگے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جام حکومت کی نااہلی سے بلوچستان کی غریب عوام کے 40 ارب روپے لیپس ہوئے جام حکومت اگر مقدمات واپس لینا چاہتی ہے تو یہ صرف 15 منٹ کا کام بھی نہیں تھا لیکن ٹال مٹول سے کام لیا جاتا رہا۔
دوسری جانب صوبائی حکومت نے اپوزیشن کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے کیلئے کاروائی کا آغاز کردیا ہے چیف سیکرٹری ارکان اسمبلی کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی سمری وزیر اعلی کو منظوری کیلئے بجھوائیں گے اپوزیشن نے اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی دے رکھی ہے ۔