وزیراعلی پنجاب کی معاون برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے آزاد کشمیر میں جوں جوں انتخابات کا مرحلہ آگے بڑھے گا اپوزیشن کی مزید چیخیں سنائی دیں گی،
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کا حقیقی وکیل عمران خان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چچا اور منہ زور بھتیجی کے درمیان کشمیر میں انتخابی مہم چلانے پر مقابلہ جاری ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلاول کشمیر میں فلم شوٹنگ کے بجائے سندھ پر توجہ دیں۔
دوسری جانب پی پی کی جانب سے بھی آزاد کشمیر میں بھرپور انتخابی مہم چلائی جارہی ہے اور بلاول بھٹو خود اس مہم کو لیڈ کررہے ہیں ۔
اسہی سلسلے میں پی پی کی جانب سے مختلف مقامات پر ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔