Aaj Logo

شائع 29 جون 2021 12:11am

زلفی بخاری کی اسرائیلی حکام سے مبینہ ملاقات، بلاول کا تفصیلات بتانے کا مطالبہ

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے زلفی بخاری کی اسرائیلی حکام سے مبینہ ملاقات کی تفصیلات سامنےلانے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں جوکچھ کیا جا رہا ہے اس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں ۔ حکومت تمام حقائق عوام کے سامنے لے کر آئے ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زلفی بخاری کی اسرائیلی حکام سے مبینہ ملاقات کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام حقائق عوام کے سامنے لے کر آئے۔الزام لگایا جا رہا ہے کہ جہاز اڑ کر اسرائیل پہنچا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے لئے بڑا آسان ہوگا کہ اس جہاز کی تفصیلات سامنے لائے۔حکومت حقائق سامنے لائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر جہازکاروٹ واقعی یہی تھا توجہاز کو یہاں آنے کی کس نے اجازت دی؟جہاز نے یہاں آ کر زلفی بخاری کو نہیں اٹھایا تو کس کو اٹھایا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک نہیں دو ملاقاتیں ہوئی ہیں دوسری ملاقات معید یوسف کی ہوئی ہیں۔معید یوسف نے جو ملاقات کی اس پر بھی ہمارے بہت سنگین سوالات ہیں۔ہم معید یوسف کی ملاقات کے بھی سوالات چاہتے ہیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ حکومت کی جو بھی پالیسی ہو کم سے کم قوم کے سامنے لائے۔رات کے اندھیرے میں جو کچھ کیا جا رہا ہے اس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں ۔

Read Comments