سندھ ہائیکورٹ نےملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ۔
سندھ ہائیکورٹ نے ملک بھر میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی ۔ پی ٹی اے کو ٹک ٹاک اپلیکیشن فوری طورپرمعطل کرنےکاحکم بھی دیا گیا ہے۔
ٹک ٹاک بند کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے اس حوالے سے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے 8 جولائی تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے بھی پہلے ٹاک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی۔
وکیل درخواست گزار نے موقف اپنا یا ہے کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی اور غیر اسلامی مواد ہے۔
وکیل کا مزیدکہنا ہے کہ پی ٹی اے میں شکایت کی مگر اس پر کچھ عمل نہیں ہوا۔