کینیڈامیں گرمی نے گزشتہ 84 برسوں کے گرم ترین موسم گرما کا ریکارڈ توڑدیا۔
کینیڈین محکمہ موسمیات کےاعلان کے مطابق برٹش کولمبیاریاست میں کل بعد ازدوپہر درجہ حرارت46.1 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا،جو کہ ملک میں اب تک ریکارڈکردہ بلند ترین درجہ حرارت ہے۔
کینیڈا کی تاریخ میں اس سے قبل جولائی 1937 میں 45 سینٹی گریڈدرجہ حرارت ریکارڈ ہو اتھا۔
دریں اثناءبرٹش کولمبیا کی وادی پمبرٹون میں شدیدگرمی سے برفانی ٹیلے توقع سے کہیں زیادہ سرعت سے پگھلنے شروع ہو گئے ہیں ، جس بنا پر دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے متعددمکانات کو خالی کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کینیڈاکی وزارت ماحولیات کے ماہرِ موسمیات ڈیریک لی نے ایک انٹرویو میں بتایاہےکہ آج سےدرجہ حرارت مزید بڑھے گا اور بعض مقامات پراس کے50سینٹی گریڈ تک جانے کی پشین گوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب برٹش کولمبیا کےشہر میٹروپول میں شدید گرمی کے اثرات سے بچاؤ کےلئےکولڈ سینٹرز قائم کیےگئے ہیں۔