لاہور میں ذہنی معذور لڑکی کو ذیادتی کا نشانا بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے دم کرنے کے بہانے لڑکی کو ذیادتی کا نشانہ بنایا۔
نشتر کالونی لاہور کے علاقے میں ایمرجنسی کال پر ڈولفن فورس نے رسپانس کرتے ہوئے لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم یوسف کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ملزم نے دم کرنے کے بہانے بچی کو ذیادتی کا نشانا بنایا۔
ملزم متاثرہ لڑکی کے والد کے ساتھ فروٹ کا مشترکہ کاروبار کرتا تھا۔.
پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائےگا۔