وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں سیاحت کا فروغ امن کے بغیر ممکن نہیں، بیرون ملک والے جب خود کو محفوظ سمجھیں گے تو پاکستان آئین گے،پاکستان میں ونٹر ٹورازم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
ناران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاحت کی بہت گنجائش موجود ہے، سیاحت کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کو بائی لاز کی تیاری کی ہدایت کی ہے،
ان کا مزید کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ سیاحت سے سالانہ اسی ارب ڈالر کماتا ہے، پاکستان میں مذہبی اور تاریحی سیاحت کی گنجائش موجود ہے،
انہوں نے مزید کہا کہ نتھیا گلی جیسے 15 نئے سیاحتی مکانات بنائے جا سکتے ہیں،
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے ڈرافٹنگ،سکئی سمیت کئی کھیل متعارف کرائے جا رہے ہیں،بیرون ممالک کے سیاح خود کو محفوظ سمجھیں تو پاکستان آئیں گے۔