Aaj Logo

شائع 29 جون 2021 01:23am

پنجاب: جوہر ٹاون دھماکا، مکمل نیٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ

پنجاب حکومت نے جوہرٹاون لاہور بم دھماکے میں ملوث مکمل نیٹ ورک گرفتار کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں مالی معاونت فراہم کرنے اور غیر ملکی کرداروں کا تعین کرلیا گیا، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکہ کا ٹارگٹ فیٹف اجلاس میں پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچانا تھا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے آئی جی انعام غنی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جوہر ٹاون دھماکے کا نیٹ ورک پکڑ لیا گیا ہے، سولہ گھنٹے میں ملزمان کا تعین کرلیا گیا تھا، قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وزیراعلی کا کہنا تھا کہ واقعہ میں مالی معاونت فراہم کرنے والے بین الاقوامئ کرداروں کا بھی تعین کر لیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ واقعہ کے فوری بعد گاڑی فروخت کرنے اور خریدنے والوں تعین کرکے دس افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا، آئی جی پنجاب نے دھماکے کا اصل ٹارگٹ بھی بتا دیا۔

آئی جی پنجاب پولیس نے ملزم کے فورتھ شیڈول میں ہونے کی خبروں کوغلط قرار دیا تاہم گاڑی کے شہر میں داخل ہونے کی تفصیلات بتا دیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو اپنی کارروائی کےلئے مقامئ ایجنٹ مل جاتے ہیں ہم نے بہترین انداز میں ملزمان تک رسائی حاصل کی،۔ مزیدمعلومات کو انٹیلیجنس ایجنسیاں دیکھیں گی۔

Read Comments