Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 جون 2021 08:55pm

کاروباری مراکز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ہے ،کاروباری مراکز کے اوقات رات دس بجے تک کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اب کاروباری مراکز ہفتے میں ساتوں دن کھولے جاسکتے ہیں۔۔

این سی او سی نے اعلامیہ جاری کیا ہے اور اب کورونا کی صورتحال میں بہتری کے بعد کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک مقرر کردیئے گئے ہیں۔

اعلامیے میں آؤٹ ڈور اور ڈائن اِن کی بھی اجازت دے دی گئی، اِن ڈور بھی 50 فیصد کے ساتھ کھل سکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق شادی کی آؤٹ ڈور تقریب میں 400 افراد کی اجازت دی گئی ہے۔

دوسری جانب کورونا کیسز کا گراف دن بدن نیچے آنے لگا،پاکستان میں 24گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 914 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 20 اموات ہوئیں ،مہلک وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد22,231 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد955,657ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 914 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد9 لاکھ 55 ہزار 657 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 900 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 36 ہزار 076 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 37ہزار759، اسلام آباد میں 82ہزار596، بلوچستان میں27 ہزار 064، گلگت بلتستان میں6019 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے20ہزار243کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار231تک پہنچ گئی۔

Read Comments