لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ وزیراعظم کے امریکا سے متعلق دلیرانہ مؤقف پر اپوزیشن کو سانپ سونگھ گیا ہے،ملکی معاملات میں غیرملکی قوتوں کی مداخلت قبول نہیں کریں گے،عدالتی مجرم اور بھگوڑے پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملکی معاملات میں غیرملکی قوتوں کی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں،اس کا عملی مظاہرہ وزیراعظم نے امریکا کو اپنی سرزمین نہ دینے کے اعلان سے کیا۔
ملکی معاملات میں غیر ملکی قوتوں کی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں! اسکا عملی مظاہرہ وزیراعظم نے امریکہ کو اپنی سرزمین نہ دینے کے اعلان سے کیا! دنیا بھر میں وزیر اعظم عمران خان کی بہادری اور امریکہ سے متعلق تگڑا موقف لینے کا چرچا ہے۔ لیکن اپوزیشن کو اس پر بھی سانپ سونگھ گیا ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 27, 2021
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں وزیر اعظم عمران خان کی بہادری اور امریکا سے متعلق تگڑا مؤقف لینے کا چرچا ہے لیکن اپوزیشن کو اس پر بھی سانپ سونگھ گیا ہے۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اپنا کھویا ہوا تشخص پھر سے حاصل کر رہا ہے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان عزت و وقار کا مقام دوبارہ حاصل کررہا ہے لیکن کچھ عدالتی مجرم اور بھگوڑے پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں،اپوزیشن اپنی خفت مٹانے کیلئے نیا بیانیہ گھڑ رہی ہے۔
پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اپنا کھویا ہوا تشخص پھر سے حاصل کر رہا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان عزت و وقار کا مقام دوبارہ حاصل کررہا ہے۔ کچھ عدالتی مجرم اور بھگوڑے پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔ اپوزیشن اپنی خفت مٹانے کیلئے نیا بیانیہ گھڑ رہی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 27, 2021