اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سےاچھی خبر آئی ہے کہ روشن ڈیجیٹل پاکستان اکاؤنٹ نے اہم سنگ میل عبورکرلیا ہے۔
Good news from SBP. #RoshanDigitalAccount achieves more milestones. Inflows crossed $1.5 bn on Friday, with investment in Naya Pakistan Certificates surpassing $1 bn. Accounts & deposits have set new records since the $1 bn event 2 months ago. https://t.co/sEe2wiOYrG pic.twitter.com/hAIx2Rko4Z
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 27, 2021
وزیراعظم نے کہا کہ 2روز قبل روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مجموعی سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد ہوگئی ہے ،ان میں سے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ،2ماہ قبل ایک ارب ڈالرکےریکارڈ کےبعدیہ دوسرابڑاریکارڈ ہے۔