کوویکس پاکستان کو موڈرنا ویکسین فراہم کرے گی۔ پچیس لاکھ خوراک مفت دی جائیں گی۔
پہلی کھیپ دو ہفتے میں پاکستان پہنچے گی۔ ویکسین صوبوں کو ترسیل کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا۔بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
پانچ مئی سے پچیس جون کے دوران ایک سو تینتیس مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
بیرون ملک سےکراچی آنیوالےمسافروں میں کورونامیں اضافہ ہوا ہے ۔
5مئی سے25جون کےدوران133مسافروں میں کوروناکی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کی مسافروں میں کوروناسےمتعلق رپورٹ جاری کردی۔سعودی عرب اوردبئی سےآنےوالےمسافروں میں کوروناکی تشخیص ہوئی۔
مسافروں میں کوروناکی تصدیق ریپڈ ٹیسٹ کے ذریعے ہوئی،رپورٹ کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پہنچنےوالے51ہزار769مسافروں کےریپڈ ٹیسٹ کئے۔
ادھر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے جولائی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنے خبردارکیا ہے کہ پاکستان میں آئندہ ماہ کورونا کی چوتھی لہر کا امکان ہے۔
اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی میں کورونا کا آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا جس سے پتہ چلا کہ پاکستان میں جولائی میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے
اسد عمر نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کورونا بڑھے گا، مضبوط ویکسی نیشن پروگرام جاری نہ رہنے کی صورت میں کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے۔
سربراہ این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں اور جتنا جلد ممکن ہو ویکسی نیشن کروائیں۔