Aaj Logo

شائع 26 جون 2021 07:19pm

'نوجوان نئی سوچ لیکر آئیں، فیل ہونے سے نہ گھبرائیں'

وزیراعظم عمران خان نے کہا ایک وقت تھا ہمارے ڈرامے دنیا بھر میں دیکھے جاتے تھے۔ نصرت فتح علی خان پاکستان کا بڑا نام تھا۔ پھر ہم نے بھارتی صنعت کو کاپی کرنا شروع کردیا۔نوجوان نئی سوچ لیکر آئیں، فیل ہونے سے نہ گھبرائیں۔ دنیا اصل کی قدر کرتی ہے۔

نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی ڈرامے دنیا میں دیکھے جاتے تھے، پھر ہم نے بھارتی صنعت کو کاپی کرنا شروع کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نقل نہیں۔ صرف اصلم،اپنی سوچ لے کر آئیں۔اصل پاکستان دنیا کو دکھائیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ شارٹ فلم کی ترقی کیلیے وظائف بھی دیں گے۔

اس موقعے پر وزیراعظم نے پاکستان میں موجود مواقع اور اپنی جدوجہد اور تجربات سے بھی نوجوانوں کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا۔ نوجوان نئی سوچ لیکر آئیں فیل ہونےسے نہ گھبرائیں۔ دنیا اصل کی قدر کرتی ہے اسکی عزت کی جاتی ہے۔جو اپنی عزت خود کراتا ہے۔

وزیراعظم نے شارٹ فلم کی ترقی کیلیے آئی ایس پی آر کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا آئی ایس پی آر نے جو پودے اگائے وہ اصل پاکستانیت کو اجاگر کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنی سوچ کے بجائے دوسروں کا کلچر اپنایا۔ہم نے مغربی کلچرکو فروغ دیا۔لیکن اب نوجوان فلم میکرز نے پاکستان کا کلچر اجاگرکیا، ۔

Read Comments