قومی اسمبلی نے 27 وزارتوں کے 2171 ارب 71 کروڑکے 67 مطالبات زرمنظورکرلئے ہیں ۔
اجلاس میں وزارت دفاع کے 1384 ارب 14 کروڑروپے اوروزارت داخلہ کے 184 ارب روپے کے پانچ پانچ مطالبات زرمنظورکرلئے گئے ۔
قومی اسمبلی اجلاس وزارت آبی وسائل کے 92 ارب 90 کروڑروپے کے دو مطالبات زراوروزارت تعلیم، فنی تربیت اور ثقافت کے ایک سو انتالیس ارب روپے کے آٹھ مطالبات زر منظور کئے گئے ۔
وزارت صنعت و پیداوار کے 16 ارب 54 کروڑ روپے کے دو اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے 14 ارب 79 کروڑ روپے کے دو مطالبات زر منظور کئے گیے ۔
وزارت دفاعی پیداوار کے دو ارب 69 کروڑ روپے ، وزارت اقتصادی امور کے 13 ارب 88 کروڑ روپے کے دو مطالبات در منظور کئے گئے۔ قومی اسمبلی نے وزارت قانون و انصاف کے 17 ارب 87 کروڑروپے کے سات مطالبات زر اور وزارت بین الصوبائی روابط کے پانچ ارب 39 کروڑ روپے کے دومطالبات زرمنظورکیئے ۔
وزارت انسانی حقوق کے ایک ارب چھیالیس کروڑروپے کے دومطالبات زر اوررقومی اسمبلی کا 3 ارب 19 کروڑروپے کا ایک مطالبہ زر منظور کیا گیا۔
سینٹ کا ایک ارب 54 کروڑروپے کا ایک مطالبہ زر اور وزارت امورکشمیر کے 38 ارب 81 کروڑ روپے کے دومطالبات زرمنظورکئے گئے۔
اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 15 ارب 23 کروڑروپے کے دو مطالبات زراوروزارت صنعت و پیداوارکے 16 ارب 54 کروڑروپے کے دومطالبات زرمنظورکئے گئے ۔
وزارت مذہبی امورکا ایک ارب تئیس کروڑروپے کا ایک مطالبہ زرمنظورکئے گئے ۔