لاہور دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے میں ملوث گرفتار ملزم کے گھر کا سراغ لگالیا گیا۔
لاہور میں جوہرٹاؤن دھماکےکی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، گرفتار ملزم ڈیوڈ پال کے گھر کا سراغ لگایا گیا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈیوڈ پال مبینہ طورپرکراچی کے علاقےمحمودآباد کارہائشی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات گئے ڈیوڈپال کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لی گئی، جس کے دوران اس کی رہائش گاہ سےچند دستاویزات قبضے میں لی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈیوڈپال کی فیملی 2010میں پاکستان منتقل ہوئی، ڈیوڈ پال کا بحرین میں اسکریب اورہوٹل کا کاروبار ہے ،ڈیڑھ ماہ قبل وہ بحرین سے کراچی منتقل ہوا تھا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈیوڈ پال کا ٹریویل ڈیٹا حاصل کرلیا ہے، ڈیڑھ ماہ پہلے وہ بحرین سے کراچی پہنچا تھا۔
اس عرصے کے دوران ڈیوڈ نے 3بار لاہور کا دورہ بھی کیا، 3بار لاہور جانے کے دوران وہ مجموی طورپر 27 دن لاہور میں مقیم رہا تھا، قیام کے دوران مختلف افراد سے اس کے رابطوں کے شواہد بھی ملے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے حاصل کےد گئے ڈیٹا کے بعد واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔