چین نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے اس کی سرحد پر فوج کی تعیناتی اور چین کے علاقے میں طویل عرصے سے جاری دراندازی سرحد پر کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ZHAO LIJIAN نے بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ چین نے بھارت کے ساتھ سرحدی تنازع پر ہمیشہ بات چیت کے ذریعے پرامن طریقے سے طے کرنے کی کوشش کی اور اس مسئلے کو دوطرفہ تعلقات سے جوڑنے کی مخالفت کی ہے۔