Aaj Logo

شائع 23 جون 2021 10:29pm

نیب اجلاس ،15 انکوائریوں اور 2 انسویٹی گیشن کی منظوری

نیب ایگزیکٹیو بورڈ نے ایک ریفرنس ، 16 انکوائریوں اور دو انوسٹی گیشن کی منظوری دے دی ۔ سابق وزیر نثاراحمد کھوڑو کے خلاف انوسٹی گیشن کھل گئی ، سابق وفاقی وزیر بابر غوری اور مکیش کمار کے فرنٹ میں کے خلاف انکوائریاں بھی شروع کردی گئی ۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس ہوا ، اجلاس میں محمد رمضان سہیتو اوردیگر کےخلاف بدعنوانی کےریفرنس کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نوشہروفیروزسندھ میں 95غیرقانونی بھرتیاں کرنے کا الزام ہے۔

اجلاس میں میں 16 انکوائریز کی منظوری دی گئی جن میں سابق وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی ، سابق رکن قومی اسمبلی خدا بخش راجر،محکمہ قانون سندھ کے افسران ،بابرغوری کے فرنٹ مین ریحان منصورخواجہ مکیش کمار، ایاز میمن اور 19شوگرملزکیلئے سبسڈی کی انکوائریزکی منظوری شامل ہے ،

اجلاس میں دو انوسٹی گیشنزکی منظوری دی۔ اجلاس میں منیراحمد،نعیم خان،صنم اور سندھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے خلاف انکوائری مزید کاروائی کیلئے وزارت داخلہ کو بھیجوا دیا، اجلاس میں چئیرمین نیب جاوید اقبال نےکہاکہ نیب میگا کرپشن مقدمات خصوصا شوگر،آٹا، منی لانڈرنگ، جعلی اکاؤنٹس سمیت دیگرمقدمات منطقی انجام تک پہنچانے کیلئےکوشاں ہے ۔

دوسری جانب چئیرمین نیب نے نیب ہیڈکوارٹرزمیں بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی جن کے مسائل حل کرنے مقدمات ایف بی آرکوبھجوادئیے نیب ہیڈ کوارٹراسلام آبادمیں ایک ڈائریکٹرکی سربراہی میں بزنس کمیونٹی کے سپیشل ڈیسک قائم کیا بھی کردیا ۔

Read Comments