بلوچستان کی اپوزیشن جماعتوں کے ارکان تیسرے روز بھی گرفتاریاں دینے کیلئے تھانے میں موجود رہے۔ وزیر داخلہ ضیالانگو کی قیادت میں اپوزیشن سے ہونے والے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے ۔
بجٹ کے موقع پر بلوچستان اسمبلی میں توڑ پھوڑ کے مقدمے میں نامزد اپوزیشن ارکان تیسرے روز بھی گرفتاریاں دینے کیلئے بجلی گھر تھانے میں موجود رہے۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو, وزیر مواصلات عارف محمد حسنی اور صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم کھوسہ نےمذاکرات کئے۔
اسموقع پر وزیر داخلہ میر ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی ہدایت پر ایک مرتبہ پھر اپوزیشن اراکین سے ملاقات کرنے آگئے اور ان کے مطالبات سنیں آج رات ایک اعلی سطح کا اجلاس ہوگا جس میں تمام معاملات دیکھے جائیں گے۔
قبل ازیں اپوزیشن اراکین کی جانب سے بجلی روڈ تھانے میں عثمان کاکڑ کی غائبانہ نمازجنازہ ادانماز جنازہ میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ اور اراکین اسمبلی سمیت دیگر لوگوں کی شرکت سابق سینٹر عثمان کاکڑ کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی۔