اسلام آباد:قومی ایئرلائن نئے طیارے خریدنے کو تیار ہوگئی،پی آئی اےنے کم ایندھن خرچ کرنے والے 4جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
قومی ایئر لائن بھی خرچہ کم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہو گئی، کم ایندھن پر اڑان بھرنے والے 4جدید طیارے خرینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کم مسافت تک سفر کرنے والے 4نئے طیارے 6سالہ لیز پر حاصل کرے گا جن کی آمد سے فضائی بیڑے کی تعداد 34ہو جائے گی، پہلا ائیربس 320 جولائی کے وسط ،دوسرا طیارہ اگست، اکتوبر اور دسمبر میں مزید 2طیارے حاصل کر لئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروبار کی ضروریات کے مطابق پی آئی اے نئے طیارے خرید رہی جن میں 8سے زائد طیارے بھی منصوبے میں شامل ہیں، 2پرانے ساختہ بوئنگ 777جہازوں کو نئے طیاروں کے ساتھ تبدیل کیا جائے گا۔