اسلام آباد:ملک میں انسداد کورونا ویکسین کی فراہمی جاری ہے،سائنوویک کی مزید20لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )کے مطابق کورونا ویکسین بحران کے خاتمے کیلئے ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی، سائنو ویک کی مزید 20لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں،اسلام آباد ایئرپورٹ پر حکام نے وصول کیں۔
این سی او سی کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی طیارے کے ذریعے ویکسین اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی،خوراکیں چین کے ساتھ معاہدے کے تحت خریدی گئی، جو ملک کے ویکسی نیشن سینٹرز میں تقسیم کی جائیں گی،اس کھیپ کی آمد کے ساتھ ملک بھر میں ویکسین خوراکوں کی یومیہ اوسط میں بھی اضافہ ہوگا۔
گزشتہ ایک روز ساڑھے3لاکھ سے زائد ویکسی نیشن ہوئی،اب تک ایک کروڑ 38لاکھ 59 ہزار523 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔