Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 جون 2021 09:40pm

فردوس عاشق اعوان کا قادر مندوخیل کو تھپڑ،ایس ایچ او کو نوٹس

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ مارنے کا معاملے پر عدالت نے ایس ایچ او کو 29 جون کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔

ایم این اے قادر خان مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق کیس کی سماعت مقامی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے ایس ایچ او کو 29 جون کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او کو ذاتی حثیت میں طلب کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ،

درخواست گزار کاموقف ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فردوس عاشق اعوان صاحبہ نے مجھے تھپڑ مارا اور تشدد کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے مجھے غلیظ گالیاں دیں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔واقعے سے میرے ووٹرز اور اہل خانہ کو شدید صدمہ پہنچا،پولیس نے واقعے کے مقدمے کے اندراج سے انکار کیا ہے،عدالت پولیس کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم جاری کرے،

Read Comments