ایکسپوسینٹرکراچی میں بغیرویکسی نیشن جاری ہونے والے سرٹیفکٹ تاحال فعال ہیں، وزیراعلی کا نوٹس صرف نوٹس ہی رہا،جعلی سرٹیفکٹ کا ڈیٹا اب بھی نادرا کی ویب سائٹ پرموجود ہے۔
ایکسپوسینٹرمیں بغیرویکسی نیشن جاری ہونے والے سرٹیفکٹ تاحال فعال ہیں،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا نوٹس بھی زبانی جمع خرچ سے آگے نہ بڑھ سکا،جعلی تیار ہونے والے سرٹیفکٹ تاحال نادرا کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
کراچی کے ماس ویکسی نیشن سینٹر میں رشوت کے عوض جعلی سرٹیفکٹ جاری ہونے کی خبر آج نیوز نے نشر کی تھی،جس پر وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے حکومت کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی۔
تاہم آج نیوز کی ٹیم ٹارگٹ کی جانب سے اسٹنگ آپریشن کےدوران جعلی سرٹیفکٹ کا ڈیٹا اب بھی نادرا کی ویب سائٹ پرموجود ہے۔