Aaj Logo

شائع 22 جون 2021 11:27pm

'یہ بھی بتائیں کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے'

صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے الزام عائد کیا ہے کہ ارسا پانی چوری نا کرے تو سندھ میں پانی کمی کبھی نہیں ہوسکتی، جیسے سردیوں میں سندھ میں سائبرین پرندے آتے ہیں آج کل کراچی میں اسلام آباد کے پرندوں کی آمد جاری ہے، کاش یہ سندھ میں بیٹھ کر یہ بھی بتائیں کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے۔

سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے کہا کہ سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔

صؤبائی وزیر نے کہا کہ آج کل اسلام آباد کے پرندوں کی سندھ آمد کا سلسلہ جاری ہے لیکن این اے 249 میں اپنا حشر دیکھ لیں۔

سہیل انور سیال نے وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ آنے والے یہ بھی بتائیں کہ سندھ میں لوڈشیڈنگ کیوں ہورہی ہے۔

Read Comments