حکومت مخالف اپوزیشن جماعتیں پھر ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہونےکےلئے تیارہوگئیں۔ انتخابی اصلاحات کےحوالےسے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آل پارٹیز کانفرنس کی کامیابی کےلئے سرگرم ہو گئے۔
انتخابی اصلاحات اور دیگر قومی امور پر اے پی سی کے انعقاد کےلئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے ہم خیال جماعتوں سے رابطوں میں تیز آ گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سے باہر پیپلزپارٹی اور اے این پی نے بھی اے پی سے شرکت کی حامی بھرلی ہے۔
مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتیں بھی بھرپور شرکت کریں گی۔مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
اے پی سی میں اپوزیشن جماعتیں حکومت کے انتخابی بل پر مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں گی۔بل کی منظوری روکنے کےلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔
اے پی سی کی تاریخ کے تعین کےلئے شہباز شریف کی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اے پی سی جولائی کے پہلے ہفتے میں بلائے جانے کا امکان ہے۔