پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے 24 جون سے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بجٹ میں ٹرن اوور اور سیلز ٹیکس واپس لیا جائے۔ بصورت دیگر جون سے ملک بھر میں فلور ملز بند کردیں گے۔ابتدائی طور پر دو روز کے لئے ہڑتال کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ آٹے پر چوکر ٹیکس عائد کیا گیا تو آٹے کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو اضافہ ہوجائے گا۔