Aaj Logo

شائع 22 جون 2021 12:50am

'ریاست مدینہ پر تنقید کرنےوالوں کو شرم آنی چاہیئے'

معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ پرتنقیدکرنےوالوں کوشرم آنی چاہئے، ہم آپ کوسندھ کےعوام کولوٹنےکیلئےنہیں چھوڑیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز گل کاکہنا تھا کہ آپ کےباپ کاپیسا نہیں،حلق سےبھی نکال لیں گے، کراچی کابیڑا غرق کردیاگیا ہے۔

معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا تھا کہ سندھ میں غربت باقی صوبوں سےزیادہ ہے، بدترین ممالک میں بھی لوگ کتےکےکاٹنےسےنہیں مرتے، ہم آپ کو لاشوں پرسیاست نہیں کرنےدیں گے۔

شہبازگل نے مزید کہا کہ بی بی کی سالگرہ پربڑی تقریب نہیں کی گئی، یوم شہادت پربڑی بڑی تقاریب کی جاتی ہیں، بی بی کاکیس خراب کرنےمیں آپ بھی شامل ہیں، عمران خان عوام کیلئےرحمت اورآپ زحمت ہیں۔

شہبازگل نے مزید کہا کہ کراچی کو13سال میں لوٹا گیا ہےبنایانہیں گیا، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہےاس پرتنقیدکرونگا، کیا سندھ کےعوام کوصحت کارڈ نہیں دیاجاسکتا۔

شہبازگل نے مزید کہا کہ سندھ میں ویکسین بھی وفاق کےتعاون سےلگی، سندھ حکومت اینٹی ریبیزکی ویکسین نہیں خریدسکتی، کراچی اورسندھ سےلوٹ کا نظام ختم کرینگے، اب انکو لوٹ مارکا حساب دینا ہوگا۔

Read Comments