بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے ویک اینڈ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی مزاحمت پر بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے "خاندانی پنڈت" کی درگت بنا ڈالی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش کے شہر وندھیاچل کے وندھیا واسینی مندر میں تین پولیس اہلکاروں نے امیتابھ بچن کے خاندانی پنڈت امیت پانڈے کو ممندر کے باہر تشد کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار ضلع چندولی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ان کے اہل خانہ کو ویک اینڈ لاک ڈاؤن کے باوجود مندر میں پوجا کیلئے لے کر آئے۔
پنڈت امیت پانڈے نے اس کی مخالفت کی تو پولیس اہلکاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس معاملے میں تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔