عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے کروڑوں صارفین اسے استعمال کرنے کے لیے انٹرنیٹ کے محتاج ہیں۔تاہم اب کمپنی نے اس محتاجی کو دور کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے اور اہم فیچر کو متعارف کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے مطابق جلد ہی ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرویا جائے گا جو صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
ویب بیٹا اِنفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جو آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کے لیے لانچ کروایا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ اور اور واٹس ایپ کے سی ای او مارک زکر برگ کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر دو مہینوں کے دوران متعارف کروایا جائے گا، تاہم فیچر کو مزید بہتر بنانے میں کچھ وقت درکار ہو گا۔