اسلام آباد:این سی او سی کے سربراہ اوروفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی 15لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچ رہی ہیں، آئندہ ہفتے پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ قائم ہوگا۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا ویکسین کی تفصیلات بتا دیں۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ 12سے 18جون کے دوران ملک بھر میں 23 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی ، اس طرح یومیہ 3 لاکھ 32 ہزار 877 کی شرح سے ویکسین لگائی گئی، یہ اب تک کی بلند ترین ہفتہ وار شرح ہے۔
Last week jun 12-18, more than 23 lakh vaccinations were done at a rate of 332,877 per day. This is the highest so far in any week. With 1.5 million vaccines arriving today and another almost 5 million in next 10 days, inshallah next week will be a new record. Well done Pakistan
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 20, 2021
اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج 15لاکھ ویکسین کی مزید خوراکیں آج پہنچ رہی ہیں، تقریبا 50 لاکھ خوراکیں اگلے 10 دنوں میں پہنچ جائیں گی، اگلے ہفتے ایک نیا ریکارڈ بنے گا، ویلڈن پاکستان۔
معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے ویکسین کی قلت کا ذمہ دار مقامی سطح پر ویکسین کی تقسیم کو قرار دے دیا۔
ویکسی نیشن نظام پر دباؤ مقامی سطح پر ویکسین کی تقسیم کے باعث ہے،فیصل سلطان
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں فیصل سلطان نے لکھاکہ ویکسی نیشن نظام پر دباؤ مقامی سطح پر ویکسین کی تقسیم کے باعث ہے،اس وقت ملک میں10لاکھ سےزائدویکسین موجودہے،30جون تک پاک ویک کی 4 لاکھ خوراکیں بھی تیارہوجائیں گی۔
عوام کا کہنا ہے کہ کوروناویکسین کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اورحکومت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیئے۔