سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پروپیگنڈے اور سازشوں کے باوجود پیپلزپارٹی بھرپور قوت کے ساتھ عوام میں موجود ہے پیپلزپارٹی سندھ سمیت پاکستان کے عوام کے مفاد میں کام کرتی رہیگی۔
سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر گفتگو کررہے تھے بیرسٹرمرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں کوروناکیسزمیں کمی ہوئی ہے کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں پابندیوں کے اثرات نظرآئے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ کیسز کم ہونے کے بعد سختیوں میں کمی کی گئی ہے 28جون سے سندھ بھرکی درگاہیں کھل جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سائیٹ کے صنعتی ورکرزسے وعدہ کیاتھا اس کی تکمیل ہورہی ہے۔
مرتضی وہاب نے مزید کہا وزیراعظم کےپروپیگنڈے اور سازشوں کےباوجود پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سےموجود ہےپیپلزپارٹی سندھ کی عوام کےمفاد میں کام کررہی ہے۔