Aaj Logo

شائع 19 جون 2021 08:12pm

انتخابی اصلاحات، شہباز شریف کا اے پی سی کا فیصلہ

انتخابی اصلاحات کیلئے حکومتی کوششوں کے جواب میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے انتخابی اصلاحات سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق متنازعہ حکومتی الیکشن بل پر کُل جماعتی کانفرنس بلائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اے پی سی کی تاریخ متحدہ اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اے پی سی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو مدعو کیا جائے گا، اے پی سی میں الیکشن کمیشن سول سوسائٹی اور میڈیا کو بھی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اس میں انتخابی عمل نگرانی کرنے والی تنظیموں اور اداروں کو بھی دعوت دی جائے گی۔

Read Comments