پاکستان اور کرغزستان نے سیاسی،معاشی ،تجارتی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اس عزم کا اظہار وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے کرغزستان کے ہم منصب Ruslan Kazakbaev کے درمیان ترکی میں انطالیہ ڈپلو میٹک فورم کے موقع پر ایک ملاقات میں کیا گیا۔
ملاقات میں شاہ محمود قریشی نے کا کہنا تھا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کےلئے کاسا 1000جیسے اہم منصوبوں کی جلد تکمیل کا خواہاں ہے۔
وزیر خارجہ نے علاقائی روابط کو اجاگر کیا اور گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں کےلئے مختصر رسائی کی اہمیت واضح کی۔