Aaj Logo

شائع 19 جون 2021 12:36am

پنجاب: کورونا ، بیشتر سینٹر میں ویکسین غائب

حکومت کی جانب سے پابندیاں اور سختیوں میں اضافہ تو ہوگیا مگر پنجاب کے بیشرسینٹرز پر ویکسین غائب اور قلت کا سلسلہ جاری ہے۔ لمبی لمبی قطاروں میں اووسیز پاکستانی بھی خوار ہورہے ہیں۔ویکسین کے لئے مختص ڈیڑھ ارب روپے نہ جانے کہاں گئے۔

لاہور کے سب سے بڑے مرکز ایسکپو سینٹر پرکورونا کے ایس اوپیز کو بھی روند دیا گیا۔ قطاروں میں لگے شہری بھی تنگ آگئے۔

پنجاب میں ویکسین کا نیا سٹاک نہ پہنچ سکا۔ حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کےلیے مختص ڈیڑھ ارب روپے نہ جانے کہاں گئے۔ وزیرصحت یاسمین راشد کے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے۔

اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلیں بھی بڑھ رہی ہیں جنہیں پہلی ڈوز کے بعد دوسری لگوانے کے لیے کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ماہ جون کےدوران روزانہ 3لاکھ 24ہزار افراد کو ویکسین لگانے کی یقین دہانی اب ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث ممکن نہیں ہوپا رہی۔

دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 39افراد جان سے گئے جبکہ 1,043نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 21,913افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 946,227ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید1,043 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 46 ہزار 227 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3لاکھ 44 ہزار 641 ہوگئی جبکہ سندھ میں3 لاکھ 30 ہزار 552 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 36ہزار663،اسلام آباد میں82ہزار278،بلوچستان میں26 ہزار 466 ،گلگت بلتستان میں5759 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار868کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 39افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار913 تک پہنچ گئی۔

Read Comments