قائد حزب اختلاف کا خطاب ، چار روز پر محیط تھا 3 گھنٹے51 منٹ میں شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر سمیٹی ۔
اپوزیشن لیڈرکے دوران حکومت اور اپوزیشن گھتم گھتا ہوئی شہبازشریف نےبجٹ بحث چارروزمیں سمیٹی۔ 14جون پیرکےروزشہبازشریف نےمائیک تھاما تواحتجاج شروع ہوگیا اپوزیشن لیڈرصرف چارمنٹ ہی بول سکے ۔
پندرہ جون بروزمنگل بھی ایوان کی کارروائی ہنگامے سےشروع ہوئی تاہم شہبازشریف ايک گھنٹے21منٹ اپنا مدعہ بیان کرسکے۔
خطاب ابھی ختم نہیں 16جون بروزبدھ اور خطاب کا تیسرا روز، اس روز حکومت پلڑا بھاری رہا،شہبازشریف کو صرف آٹھ منٹ بعد ہی ڈی ٹريک کردیاگیا۔
جنگ بندی معاہدہ ہوا تو شہبازشریف کو پورا سازگار ماحول ملا ، 2گھنٹے18منٹ میں اپنی تقریر سمیٹی ، ماحول دوست ملنے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے آج ہی 58 منٹ بجٹ سےمتعلق اپنے خدشات ایوان کےسامنے رکھے۔