Aaj Logo

شائع 17 جون 2021 11:12am

پاپاجونز کو بھاری جرمانہ، وجہ انتہائی حیران کن

طویل عرصے تک پاکستان میں بحث کو موضوع بنے رہے پیزا ریسٹورنٹ "پاپا جونز" کا امریکا میں بھاری جرمانہ کردیا گیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق معروف ریسٹورنٹ کمپنی "پاپاجونز" کو موبائل فون پر اشتہاری پیغامات بھیجنے پر 10ہزار پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا ہے۔

ہمارے ہاں بھی کمپنیاں عوام کے موبائل فونز پر تشہیری پیغامات کی بھرمار کیے رکھتی ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔

کمپنی کے خلاف انفارمیشن کمشنر آفس (آئی سی او) کو 15شکایات موصول ہوئیں، جن میں لوگوں نے بتایا کہ ان کے فونز پر پاپاجونز کے تشہیری پیغامات تواتر سے موصول ہورہے ہیں۔

شکایت کرنے والے کئی لوگوں نے بتایا کہ انہیں ایک ماہ کے دوران کمپنی کی طرف سے 100 سے زائد پیغامات موصول ہوئے۔ جس پر کمپنی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

آئی سی او کی طرف سے کی جانے والی ان تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اکتوبر 2019ء سے اپریل 2020ء کے دوران کمپنی کی طرف سے لوگوں کو 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد تشہیری پیغامات بھیجے گئے۔

کمپنی کی طرف سے لوگوں کو ان پیغامات کو روکنے کا آپشن بھی نہیں دیا گیا تھا۔ تحقیقات میں ثبوت سامنے آنے پر کمپنی کو 10ہزار پاؤنڈ جرمانہ کر دیا گیا ہے۔

Read Comments