یروشلم :اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے 12سالہ اقتدارکا خاتمہ ہوگیا ،8جماعتوں کی اتحادی حکومت قائم کردی گئی۔
سیاسی رہنماء نیفتالی بینیٹ اسرائیل کے نئے وزیراعظم بن گئے، معاہدے کے تحت انہوں نے نصف مدت کیلئے حلف اٹھالیا، 27رکنی کابینہ میں 9خواتین شامل ہیں ،وہ 2023 تک بطور وزیراعظم ذمے داریاں سنبھالیں گے ۔
معاہدے کے تحت یائر لیپڈ بقیہ مدت کیلئے وزیراعظم ہوں گے، نئی مخلوط حکومت میں منصورعباس کی قیادت والی عرب فلسطینیوں کی جماعت، یونائیٹیڈ عرب لسٹ سمیت متعدد سیاسی جماعتیں شامل ہیں۔